سوات، مالاکنڈ ڈویژن میں کسٹم ایکٹ کے نفاذ کے خلاف ضلع سوات کے تمام سیاسی پارٹیوں کا ہنگامی اجلاس ادارہ الخدمت بنڑ مینگورہ منعقد ہوا ، جس میں جماعت اسلامی کے ضلعی امیر ڈاکٹر فضل سبحان ، جنرل سیکرٹری حافظ اسراراحمد ، عوامی نیشل کے پارٹی کے رحمت علی خان ، خواجہ خان ، پیپلز پارٹی کے شمشیر علی خان، پاکستان مسلم لیگ نواز کے انجینئر عمر فاروق ، شہریار امیرزیب ، تحریک انصاف کے عزیز الرحمان ، قومی وطن پارٹی کے فضل الرحمان نونو ، پختونخوا قومی وطن پارٹی کے ڈاکٹر خالد محمود ، جے یو آئی کے قاری محمود اسحاق زاہد ، سوات ٹریڈفیڈریشن کے صدر عبدالرحیم ، ٹرانسپورٹ فیڈریشن کے صدرخائستہ باچا، تحصیل ناظم بابوزئی اکرام خان ، نائب ناظم فضل حمید خان ، تحصیل ناظم کبل حاجی رحمت علی ، ہوٹل ایسوسی ایشن کے الحاج زاہد خان ، سوات پریس کلب کے صدر رشید اقبال ، مجاہد فاروق ایڈوکیٹ ، خورشید خان وضلعی نائب ناظم عبدالجبار خان نے شرکت کی ،
اجلاس میں مالاکنڈ ڈویژن میں کسٹم ایکٹ کے نفاذ کی بھر پور مخالفت کی ، مقررین نے کہا کہ مالاکنڈ ڈویژن ایک پسماندہ علاقہ ہے اور یہاں پر مراعات کے بجائے ٹیکس کا نفاذ سمجھ سے بالاترہے ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کسٹم ایکٹ کے خاتمے کے لئے ڈویژن بھر کے تمام منتخب ممبران اسمبلی ، سیاسی پارٹیوں ، تاجر برادری سماجی تنظیموں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرینگے ، اجلاس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ مالاکنڈڈویژن میں نافذ کیاگیا کسٹم ایکٹ فی الفور واپس لیا جائے بصورت دیگر کسی قسم کی قربانی و احتجاج سے دریغ نہیں کیا جائیگا ۔
470 total views, no views today


