مینگورہ،سماجی کارکن نیلم چٹان نے کہا ہے کہ سوات پہلے سے ہی مسائل کی دلدل میں پھنسا ہوا ہے ، دہشت گردی کی وجہ سے ہم سو سال پیچھے جا چکے ہیں، سیلاب اور زلزلوں نے معاشی طور پر سوات کے عوام کو مفلوج کردیا ہے، سیاحت کا شعبہ زبوں حالی کا شکار ہے، سڑکوں کی حالت اس قدر خراب ہے کہ دیکھنے کے قابل بھی نہ رہی باوجود اس کے سوات کے عوام پر ٹیکس لگانا سراسر ظلم ہے، انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت ظالمانہ فیصلہ واپس لے کرعوام کی بے چینی دور کرے اور سوات کے عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرے،انہوں نے کہاکہ بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے سوات کے عوام کی زندگیاں اجیرن بن چکی ہیں، پانی جیسی قدرتی نعمت کیلئے سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں ، واحد ایئرپورٹ سالوں سے بند پڑا ہے ، تباہ شدہ سڑکوں کی وجہ سے سیاح سوات کا رخ نہیں کر رہے دوسری طرف سوات کے عوام پر خود ساختہ فیصلے مسلط کئے جا رہے ہیں مگر ہم ایسے ظالمانہ فیصلوں کے خلاف احتجاج کریں گے۔
738 total views, no views today


