مینگورہ، آل سوات رکشہ ڈرائیور یونین کے صدر ابراہیم خانخیل نے کہا کہ صوبائی حکومت، سوات کے ممبران اسمبلی عوام کی مفادات تحفظ میں ناکام ہوچکے ہیں ، گورنر کے وضاحتی بیان کے بعدسوات کے ممبران اسمبلی مستعفی ہوجائے۔ ایکٹ کی نفاذ میں سوات کے ممبران اسمبلی ملوث ہے۔ ایکٹ کے نفاذ کے خلاف کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ حکومت فیصلہ واپس لیں ۔سوات ملاکنڈ کی عوام کے لئے جان دینے کو تیار ہیں لیکن ٹیکس دینے کے لئے نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں مینگورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہایکٹ کی نفاذ سے ثابت ہوا ہے کہ صوبائی حکومت اور مرکزی حکومت ملاکنڈ دویژن عوام کی دشمن نکلے ہیں۔ کسٹم ایکٹ کی نفاذ کا فیصلہ واپس لیں۔ورنہ سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرینگے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی تجویز پر مالاکنڈڈویژن میں کسٹم ایکٹ نافذ کرنا یہاں کے عوام کے ساتھ سراسرظلم اور یہاں کے ممبران اسمبلی کے منہ پر طمانچہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہرگز ٹیکس قبول نہیں کرتے ۔جان دینگے لیکن ٹیکس نہیں دینگے۔انہوں نے کہا کہ سوات سمیت ملاکنڈڈویژن ایک آپریشن زدہ علاقہ ہے۔سیلاب زدہ علاقہ ہے۔آفت زدہ علاقہ ہے ۔پہلے بھی ٹیکس سے مستثنیٰ تھا اور کل بھی ہونگے۔حکومت اس فیصلے پر نظر ثانی کریں۔
672 total views, no views today


