سوات، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاو ن خصوصی برائے اقلیتی امور سردار سورن سنگھ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لئے انقلابی اقدامات اٹھا رہی ہے۔تاکہ وہ ملک کی ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کرنے کے قابل ہوں ۔اس سلسلے میں سال2015-16میں 500طلبہ کو مختلف ٹریڈرز میں فنی تربیت دی گئی جن میں ٹیلرنگ بیوٹیشن، الیکٹریشن ،موبائل ریپیرنگ اور کمپیوٹر لرننگ شامل ہیں یہ تربیت اضلاع پشاور،نوشہرہ ،مردان،بونیر اور سوات میں دی گئی جبکہ گزشتہ مالی سال5 2014-1میں 310طلبہ کو یہ تربیت فراہم کی گئی تھی۔وہ پیر کے روز مینگورہ سوات میں تقسیم انعامات کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔معاون خصوصی نے کہا کہ انھوں سرکاری ملا زمتوں میں اقلیتوں کا کوٹہ ایک فیصد سے بڑھا کر تین فیصد کر دیا جبکہ آئندہ اسے پانچ فیصد تک بڑھانے کا ارادہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ تعلیمی وظائف کے سلسلے میں اقلیتی طلبہ کو مختلف کلاسوں کیلئے 66لاکھ روپے ادا کیے گئے ہیں ۔سردار سورن سنگھ نے انکشاف کیا کہ اقلیتی سکول بچوں کو فری یونیفارم میرج گرانٹ اور غربت گرانٹ کے وظائف بھی فراہم کئے جار ہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ڈی آئی خان سے چترال تک گوردواروں کی تزئین و ارائش کا کام تیزی سے جاری ہے۔انھوں نے اعلان کیا کہ عمران خان کے اعلان کے مطابق تمام سہولیات عوام کے گھر گھر تک پہنچائی جائیں گی۔اس موقع پر انھوں نے چےئر مین ملاکنڈ اقلیت بالک رام کے ہمراہ تربیت مکمل کرنے والے مینگورہ کے (60) اور خوازہ خیلہ کے (38)طلبہ میں سرٹیفیکٹ اور نقد انعامات تقسیم کئے۔
763 total views, no views today


