سوات، ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن آزاد خان کی ہدایت پرپولیس کی ڈویژن بھر میں کارروائی ،53اشتہاری ملزمان اور 171مشتبہ افراد گرفتار ،بھاری مقدار گولہ بارود اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے ،پولیس ترجمان کے مطابق کارروائی سوات ،دیر اپر ،دیر لوئر ،شانگلہ ،بونیر اور چترال کے اضلاع میں کی گئی جس کے دوران پولیس نے 53اشتہاری ملزمان کو دھرلیا ہے جبکہ 171مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے ،ترجمان کے مطابق مختلف کارروائیوں کے دوران 6عددکلاشنکوف،62عددپستول،1099کارتوس،4عددریموٹ کنٹرول بم،6عدد راکٹ لانچر کے گولے،2کلوگرام بارودی مواد،53کلوگرام چرس ،افیون ،ہیروین اور شراب کی بھاری کھیپ بھی برآمد کرکے ملزمان کو دھرلیا گیا ہے ۔
552 total views, no views today
Comments


