مینگورہ، ذوالفقار بھٹوعظیم لیڈر تھے ، جنہوں نے قوم کو شناخت دی ، ملک کو سرمایہ داروں اور جاگیر داروں سے آزاد کرکے قوم کو متحد کیا اور عوام کو انکے حقوق دیئے ، انہوں نے ڈکٹیٹر کے سامنے جھکنے کے بجائے شہادت کو ترجیح دی ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی سوات کے صدر شمشیر علی خان ایڈوکیٹ ، سینئر نائب صدر ممتاز علی خان ایڈووکیٹ ،اقبال حسین بالے ، ولایت خان ایڈووکیٹ ، بخت شیروان ، ریاض خان ، پی وائی او کے سابقہ صدر محبوب رحیم اور دیگر مقررین نے سوات پریس کلب میں پیپلز پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو کے 37 ویں برسی کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، مقررین نے کہا کہ پی پی پی عوام کی پارٹی ہے اور بانی شہید ذوالفقار بھٹو نے ملک اور قوم کیلئے جو قربانیاں دی ہے ، اسے ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے ، انہوں نے کہا کہ بھٹو واحد شخصیت تھے جنہوں نے ملک کے تمام جماعتوں کو اکٹھا کرکے ملک کو 1973 کا آئین دیا جبکہ ملک کو ایٹمی قوت بنانے کا سہرا بھی ان ہی کے مر ہون منت ہے ، مقررین نے کہا کہ اس وقت کے ڈکٹیٹر کے سامنے جھکنے کے بجائے قوم کی خاطر شہادت کا راستہ اپنایا ، اور آج کا دن ملک کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے اس دن قوم کے عظیم لیڈر کو ایک ڈکٹیٹر نے عدالتی قتل کے ذریعے پھانسی دی ، مقررین نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائیگا ، برسی تقریب میں متفقہ طور پر ایک قرار داد منظورکی گئی جس میں کہاگیا کہ ہم ملاکنڈ ڈویژن میں کسٹم ایکٹ کی نفاذ کو مسترد کرتے ہیں ، حکومت فوری طور کسٹم ایکٹ کو واپس لے ، جبکہ آج نشاط چوک میں کسٹم ایکٹ کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں پیپلز پارٹی بھر پور شرکت کریگی ، برسی کے تقریب میں محمد انور ، شفیع اللہ ، محمد ایوب خان ، فضل رحیم باچا ، قریشی ، آیاز خان ، خورشید پرنسپل ، محمود خان لالااور دیگر مقررین نے بھی خطاب کئے ۔
658 total views, no views today


