سوات، سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے علاقہ قمبر میں کچے مکان کی چھت گرنے سے باپ بیٹی سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے ، رحیم آباد پولیس کے مطابق گاؤں قمبر کے محلہ پٹھانے میں عقل مند ولد دولت مند کا کچا مکان کی چھت بارش کی وجہ سے گرنے سے پانچ افراد ملبے تلے دب گئے ، جس میں ایک خاتون دوبچے اور دو مرد ملبے تلے د ب گئے ، مقامی افراد نے اپنی مدد اپ کے تحت امدادی کارروائی کرتے ہوئے
ملبے تلے دبے افراد کو باہر نکال کر سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیئے ، جہاں پر ساٹھ سالہ عقلمند ، ان کی دوسال کی بچی مروا اورسات سال کا بچہ مطیع اللہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے، جبکہ ایک خاتون سمیت دو زخمی افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں ، سیدو شریف ہسپتال کے مطابق دونوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
537 total views, no views today


