بریکوٹ ، عوامی نیشنل پارٹی پی کے 82سابق صدر محمد وہاب خان نے کہاہے کہ ملاکنڈ ڈویژن پر ٹیکس کے نفاذ کے خلاف اے این پی نے تحریک شروع کردی ہے ۔کسی بھی صورت میں ٹیکس کا نفاذ قبول نہیں ۔سوات میں حکومت نے روز گار کے خاتمے کے لئے ایک کارخانہ تک نہیں قائم کردیا ہے تو ٹیکس کا نفاذ کہاں کا انصاف ہے ۔حکومت سوات کے عوا م کو تند و تیز بارشوں کے نقصانات کا ازالہ کریں تاکہ اس مصیبت کی گھڑی میں سوات کے عوام کا کوئی مدوا ہوسکے ۔ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں کے ساتھ ایک خصوصی ملاقات میں کیا ۔انہوں نے کہاکہ سوات کئی سالوں سے مختلف آفات سے نبرد ازما ہے ۔2010کے سیلاب اور آپریشن سے سواتی عوام نکلے ہی نہیں تھے کہ حالیہ تباہ کن سیلاب نے سواتی معیشت کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کردیا ۔کروڑوں روپے کے قیمتی اراضی اور فصلوں کے نام و نشان مٹ گئے ہیں اور ان کیساتھ ساتھ قیمتی جانوں کا ضیاع بھی ہوچکا ہے ۔ملاکنڈ ڈویژن کے ساتھ حکومت کے عوام دشمن پالیسوں کے خلاف اے این پی میدآن میں اتری ہے اور اگر حکومت نے فوری طور پر ٹیکس کے نفاذ کو نہیں روکا اور سوات کے عوام کو ا س مشکل گھڑی میں ساتھ نہیں دیا تو احتجاجوں کا نہ ختم ہو نے والا سلسلہ شروع کردیا جائے گا
530 total views, no views today


