بریکوٹ ، پاکستان تحریک انصاف کے تحصیل ناظم بریکوٹ گوہر ایوب خان نے کہاہے کہ حالیہ سیلاب نے تحصیل بریکوٹ میں تباہی مچادی ہے ۔حکومت فوری طور پر تحصیل بریکوٹ سمیت پورے سوات کو آفت ذدہ قرار دیں اور ساتھ ساتھ ملاکنڈ ڈویژن پر ٹیکس ایکٹ کا فوراً خاتمہ کریں کیونکہ سواتی عوام مسلسل قدرت آفات اور طالبائزیشن کا شکار رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیاسے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ 2010کے بعد تیز بارشوں کی وجہ سے دریائے سوات اور ژالہ باری نے تحصیل بریکوٹ کو بری طرح متاثر کیا ہوا ہے ۔دریائے سوات نے تحصیل بریکوٹ کے تمام علاقوں میں قیمتی زرعی زمینوں کو بہا کر دریا برد کردیا ہے اور ساتھ ساتھ شدید بارشوں اور ژالہ باری نے باغات اور فصلوں کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا ہے ۔انہوں نے کہاکہ بہت سے علاقوں میں دریائے سوات کے پانی گھروں اور ہوٹلوں میں داخل ہو گیا ہے جس کی وجہ سے وہاں پر کروڑوں کا نقصان ہو چکاہے ۔حکومت ٹیکس کے نفاذ کے خاتمے کے اعلان کے ساتھ ساتھ سوات کے عوام کو ریلیف کے ٹھوس اقدامات اٹھائیں اور تحصیل بریکوٹ کو آفت زدہ قرار دیا جائے ۔
526 total views, no views today


