مینگورہ ، سوات چیمبر آف کامرس کے وفد کی گورنر خیبر پختونخواسے ملاقات ملاکنڈ ڈویژن میں کسٹم ایکٹ کے نفاذ سے پیدا شدہ صورت حا ل سے آگاہ کردیا ، سوات چیمبر آف کامرس کے ایک وفد جس میں حاجی نورمحمد خان ، بخت کرم ، مظور بھٹی اور یوسف علی شامل تھے ، وفد نے گور نر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا کو آگاہ کیا کہ ملاکنڈ ڈویژن میں انکم ٹیکس کے نفاذ کے بعد عوام میں بے چینی پھیلی ہوئی ہے لہٰذا کسٹم ایکٹ کو عوامی مسائل کے پیش نظر واپس لیا جائے ، گورنر نے وفد کو یقین دلایا کہ اس سلسلے میں مشاورت جاری ہے اور جلد ہی ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کو خوشخبری سنائیں گے ۔
550 total views, no views today
Comments


