کوزہ بانڈی ، کوزہ بانڈی کے میڈیکل سٹوروں میں نشہ آور گولیاں ،انجکشن اور ادویات سرعام فروخت جاری ،ڈاکٹر نے جو دوائی تجویز نہیں کی فروخت کرنا سنگین جرم ہے ،متعلقہ حکام کوزہ بانڈی کے میڈیکل سٹوروں میں نشے کے ادویات فروخت کرنے کا نوٹس لیں ۔ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی ننگیالے پختون کے سالار اعلیٰ سلطان علی خان نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اورمحکمہ ڈرگ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کوزہ بانڈی کے بعض میڈیکل سٹوروں میں وہی گولیاں ، انجکشن اور ادویات سر عام فروخت ہورہی ہے جو ڈاکٹر کے اجازت کے بغیر دینا سنگین جرم ہے ۔انہوں نے کمشنر مالاکنڈ ڈویژن ،ڈپٹی کمشنر سوات،اسسٹنٹ کمشنر تحصیل کبل ،ڈی پی او ،پولیس اور متعلقہ ڈرگ محکمہ ،ڈی ایچ او محکمہ صحت سے مطالبہ کیا کہ وہ کوزہ بانڈی میں ممنوعہ نشے کے گولیاں ،انجکشن فروخت کرنے پر پابندی کے ساتھ ساتھ اس گھناونی جرم میں ملوث میڈیکل سٹوروں کے مالکان کو عبرت ناک سزادیں اور اپنے آنے والے نسلوں کو ان مذموم حرکات سے بچا دیں ۔سلطان علی خان سالار اعلیٰ نے واضح کردیا کہ اگر متعلقہ اداروں نے نوٹس نہیں لیا اور کاروائی نہیں ہوئی تو پوری گاوں مٹہ روڈ سیگرام چوک کوزہ بانڈی میں احتجاج پر اتر جائینگے ۔
656 total views, no views today


