بریکوٹ، ناظم بریکوٹ غربی حماد خان نے کہاہے کہ حالیہ تیز بارشو ں نے تحصیل بریکوٹ کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کردیا ہے ۔دریائے سوات کے بے رحم موجوں نے بریکوٹ کے قیمتی ارضیوں کو دریا برد کردیا ہے۔یہاں کے 80فیصد آبادی زراعت پر منحصر ہے لیکن اس قبل 2010سیلاب ،طالبائزیشن ،تباہ کن زلزلہ نے پہلے ہی سے سواتی عوام کی معیشیت کو تباہ کررکھا تھا جبکہ رہی سہی کسر حالیہ تیز بارشوں نے پوری کردیا ہے ۔حکومت فوری طور پر ضلع سوات کو آفت زدہ قرار دے کر ریلیف دیا جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بریکوٹ میں صحافیوں کو خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ بلدیاتی نظام قائم کرکے ایک انقلابی اقدام اٹھایا ہے مگر بلدیاتی نظام کے چلانے کے لئے حکومت کو ٹھوس اقدامات اٹھانے ہوں گے کیونکہ کونسل نے دو ماہ قبل بجٹ منظور کیا تھا مگر ابھی تک ترقیاتی فنڈ نہیں ملی ہے جس کی وجہ سے ابھی تک وی سی میں اینٹ بھی نہیں لگا گیا ہے ۔ہماری کوشش ہے کہ عوام نے جو اعتماد ہم پر الیکشن کے دوران کیا ہے اس پر پورا اترے ۔انہوں نے کہاکہ غیر ترقیاتی فنڈ ز کا بھی اجازت دیا جائے تاکہ کونسل دفتر کے لئے فرنیچر اور دیگر ضروری سامان خرید کر دفتر کا استعمال شروع کرسکیں تاکہ لوگوں کو مشکلات نہ ہوں۔
508 total views, no views today


