بریکوٹ، تحصیل ناظم بریکوٹ اور بلدیاتی نمائندوں نے شموزئی فیڈر کے معاملے پر 1لاکھ 32ہزار بجلی لائن پر جاری کام احتجاجاً بند کردیا جس سے مسلۂ مزید سنگین ہو تا جارہا ہے ۔شموزئی فیڈر کا مسلۂ اگر سیاسی طور پر حل نہ ہوسکا تو چکدرہ کے زمینوں کے آبپاشی نظام اور ساتھ ساتھ ایک ارب روپے کا صاف پانی کا منصوبہ بھی بند کرنے کی دھمکی دے دی۔ تفصیلات کے مطابق علاقہ شموزئی میں کم وولٹیج کے مسلئے کے خاتمے کے لئے موجودہ حکومت نے چکدرہ گرڈ اسٹیشن سے فیڈر کی منظور ی دی جس پر اب تک تقریباً نوے فیصد کام بھی مکمل ہو چکاہے ۔شموزئی فیڈر پر کام شروع کرنے کے لئے معاؤن خصوصی ڈاکٹر امجد علی نے ضلع دیر اور ملاکنڈ ایجنسی کے ممبران اسمبلی اور ادنیزئی جرگہ کے ساتھ بار بار جرگے کئے مگر ابھی تک اس مسلئے کا کوئی حل نہیں نکلا۔گذشتہ روز پی ٹی آئی کے تحصیل ناظم گوہر ایوب کے ساتھ دیگر بلدیاتی نمائندہ گان ضلعی کونسلر زمین خان ،تحصیل یوتھ کونسلر کاشف علی ،تحصیل کونسلر نیک علی ،وی سی زرخیلہ اعجاز خان ،ناظم جیدار خان کے علاوہ دیگر کونسلر ز اور علاقے کے لوگوں نے شموزئی کے مقام پر 1لاکھ 32ہزار کے وی بجلی لائن پر جاری کام بند کردیا ۔اس موقع پر تحصیل ناظم گوہر ایوب نے کہاکہ چکدرہ اور ملاکنڈ ایجنسی کو جہاں سے بھی آبپاشی کیلئے واٹر چینلز گذرے ہیں وہ بھی بند کردیں گے اور 1لاکھ 32ہزار کے وی بجلی لائن پر کام اس وقت تک بند رہے گا جب تک شموزئی فیڈر کا مسلۂ حل نہ ہو۔بریکوٹ گورتئی کے مقام سے بٹ خیلہ کو صاف پانی کے منصوبے کو بھی بند کریں گے ۔
607 total views, no views today


