مینگورہ, بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی کوارڈی نیٹر وضلعی کونسلر نسیم اختر نے سپیشل پولیس فورس کی تنخواہوں کی بندش پر افسو س کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ یہ فورس کشیدگی کے دوران قیام امن کیلئے قائم کی گئی جس میں شامل اہلکاروں نے بڑی جوانمردی کے ساتھ حالات کا مقابلہ کیا اورامن کے قیام کیلئے قربانیاں دیں،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس وقت بھی یہ اہلکار بڑی جانفشانی کے ساتھ ڈیوٹیاں انجام دے رہے ہیں مگر تین ماہ سے ان کی تخواہیں بند ہیں جس کے سبب انہیں شدید مشکلات کا سامناہے ،انہوں نے کہاکہ اس وقت سپیشل پولیس فورس کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں اور وہ فاقہ کشی پر مجبورہیں جس ایک قابل افسوس امر ہے،انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طورپر سپیشل پولیس فورس کی تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بناکر ان کی پریشانیاں دورکرے۔
572 total views, no views today


