مینگورہ، قومی وطن پارٹی نے مختلف یونین کونسلوں میں تنظیمیں قائم کردیں،کئی علاقوں میں مختلف پارٹیوں کے سرکردہ افراد نے قومی وطن پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی،اس سلسلے میں گذشتہ روز یونین کونسل گل کدہ میں سابق سنیٹر شجاع الملک خان کی رہائش گاہ پر اجلاس ہوا جس میں متفقہ طورپر پارٹی کی تنظیم قائم کردی گئی ،اسی طرح توتانو بانڈئی میں بھی ریاض خان کی رہائش گاہ پراجلاس ہواجس کے دوران تنظیموں کا قیام عمل میں لاگیا جبکہ علاقہ نویکلے میں ارشدایوب اور شاہ نواز کی رہائش گاہ پر منعقدہ اجلاس میں انورزیب،ڈاکٹر سلمان،ریاض خان،انجینئرنعمان خان،نواب علی اوردیگر ساتھیوں سمیت تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن سے مستعفی ہوکر قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا،اس موقع پر پارٹی کے زونل چیئرمین فضل رحمان نونو نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ عوام جان چکے ہیں کہ موجودہ دور میں صرف قومی وطن پارٹی ہی پختون قوم کے حقوق کیلئے عملی جدوجہد کرکے ان کی صحیح نمائندگی اور ترجمانی کررہی ہے یہی وجہ ہے لوگ دیگر پارٹیوں سے ناطہ توڑ کر قومی وطن پارٹی کی طرف آرہے ہیں لہٰذہ ہم انہیں کبھی بھی مایوس نہیں کریں گے بلکہ انہیں عزت واحترام کی نگاہ سے دیکھا جائے گا،انہوں نے کہاکہ کسٹم ایکٹ پرقومی وطن پارٹی کا موقف واضح ہے کہ ہم کسی بھی صورت اسے قبول کرنے کو تیار نہیں اورجو لوگ کسٹم ایکٹ پر سیاسی سکورنگ کی کوشش کررہے ہیں انہیں بتانا چاہتے ہیں کہ یہ وقت سیاسی نمبر بنانے کا نہیں بلکہ ملاکنڈڈویژن کے عوام کو کسٹم ایکٹ سے چھٹکارا دلانے کا ہے لہٰذہ اس سلسلے میں سب کو ایک پلیٹ فارم پر متحدہونا چاہئے،اس موقع پر شیربہادرخان،شاہی دوران خان،حاجی عمرزادہ،شیرعلی شاہ ایڈووکیٹ ،رحم غفران اورقومی وطن پارٹی کے دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا۔
644 total views, no views today


