سوات ، عوامی نیشنل پارٹی پی کے تیریاسی کے زیر اہتمام مالاکنڈ ڈویژن میں کسٹم ایکٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ،ملاکنڈ ڈویژن میں کسی بھی صورت کسٹم ایکٹ کا نفاذ برداشت نہیں کریں گے۔جمعہ کے روز تحصیل کبل کے علاقہ برہ بانڈی میں عوامی نیشنل پارٹی پی کے تیریاسی کے زیر اہتمام مالاکنڈ ڈویژن میں کسٹم ایکٹ کے نفاذ کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں پارٹی کارکنوں اور نیشنل یوتھ ونگ کے نوجوانوں نے کثیر تعدا د میں شرکت کی ۔اس موقع پر مقررین ذہین خان ،رحمت علی خان ،حیدر علی شاہ اور دیگر نے کہا کہ مالاکنڈ ڈویژن کے عوام نے بہت زیادہ قربانیاں دی ہے اور اس کے باوجود کسٹم ایکٹ کا نفاذ یہاں کے عوام کے ساتھ ظلم اور زیادتی ہے ، انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن میں کسٹم ایکٹ کسی بھی صورت منظور نہیں کرتے اور اس کے خلاف کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ رپورٹ : وقار احمد سواتی سے
668 total views, no views today


