مینگورہ ، سوات میں آل ملاکنڈ بلڈنگ پینٹرز یونین کی جانب سے کسٹم ایکٹ کے نفاذ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، مظاہرین جلوس کی شکل میں نشاط چوک سے سوات پریس کلب پہنچے جہاں پر مظاہرین کے حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی ۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر احمد شاہ ، سپین خان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن پہلے سے آفت ذدہ ہے اور اب حکومت مزید ٹیکس لگا کر یہاں کے غریب عوام سے دو وقت کی روٹی چھین رہی ہے ، انہوں نے کہا ہم ملاکنڈ ڈویژن میں کسٹم ایکٹ کا نفاذ کسی صورت نہیں ہونے دیں گے اور اگر حکومت نے اپنا فیصلہ واپس نہیں لیا تو شدید احتجاج پر اتر آئیں گے ۔
804 total views, no views today
Comments


