بریکوٹ، قومی جرگہ تحصیل بریکوٹ نے ملاکنڈ ڈویژن پر ممکنہ ٹیکس ایکٹ کے نفاذ کومسترد کردیا ۔بریکوٹ گرڈاسٹیشن پر تعمیراتی کام کی سست روی پر امیرمقام کے ساتھ جلد ملاقات کا فیصلہ ،شموزئی فیڈر کا مسلۂ فوری طور پر حل کردیا جائے ۔اگر ہمارے جائز مطالبات حل نہ کئے گئے تو قوم کو سڑکوں پر لاکر شدید احتجاج کریں گے ۔ 11اپریل کو دوبارہ اہم اجلاس طلب کیا جائے گا ۔ قومی جرگے کا اہم اجلاس زیر صدارت صدیق علی خان منعقد ہوا۔اس موقع پر قومی جرگہ سرپراست اعلیٰ عبد الغفار خان ،چیرمین امان روم خان ،فضل جبار خان ،عبدالرازق،فضل ودود باچا،عجب خان،سردار شاہ زرین ،سجاد علی خان ،شفیق خان کے علاوہ دیگر عہدیداران کثیر تعداد میں موجود تھے ۔انہوں نے متفقہ طور پر قراردادیں منظور کرتے ہوئے کہاکہ قومی جرگہ تحصیل بریکوٹ ملاکنڈ ڈویژن پر کسی بھی ٹیکس کے نفاذ کو مستر د کرتے ہیں کیونکہ سوات پہلے ہی سے مختلف بحرانوں کا شکار رہا ہے اور اب رہی سہی کسر تیز بارشوں ،ژ الہ باری اور دریائے سوات کے سیلابی ریلوں نے پورا کردیا ہے حکومت فوری طور پر سیلاب زدہ لوگوں کے ساتھ امداد کرے ۔بریکوٹ گرڈ اسٹیشن پر تعمیراتی کام نہ ہونے کے برابر ہے چاردیواری کے علاوہ گرڈ اسٹیشن میں کام ابھی تک شروع نہ ہوسکاجبکہ اب بھی گرڈ اسٹیشن کے حدود میں فصل موجود ہے جوکہ انتہائی افسوس کا مقام ہے ۔گرڈ اسٹیشن کے سست روی پر وزیر اعظم کے مشیر امیر مقا م سے جلد ملاقات کریں گے ۔شموزئی فیڈز نے گھمبیر صورت حا ل اختیار کر لی ہے اس مسلئے کا فوری حل نکالا جائے ۔مین شاہراہ کو دریائے سوات کے دونوں اطراف پر تعمیرکیا جائے اس سے ایک طرف دریائے سوات سے قیمتی ارضی محفوظ ہوجائے گی جبکہ دوسری طرف آبادی سے زیادہ فاصلے پر ہوکر حادثات میں کمی ہوگی ۔
730 total views, no views today


