کبل، سرسینئی چوک سے لیکر توتانوبانڈئی خصوصا قلعہ تا سربالا روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکا ہے نکاس آب کی ناقص انتظام اور جگہ جگہ کھڈوں کی وجہ سے سڑک تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے حکمرانوں نے بھی منہ موڑ لئے ہیں بار بار شکایا ت اور اخباری بیانات کے باوجود کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی ارباب اختیار نوٹس لے کر سڑک کے تعمیر و مرمت کے لئے فوری اقدامات کریں ان خیالات کا اظہار یونین کونسل توتانوبانڈئی سے تعلق رکھنے والے معروف سیاسی و سماجی شخصیت شوکت علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سرسینئی چوک سے لیکر توتانوباندئی تک پانچ کلو میٹر سڑک میں جگہ جگہ کھڈے پڑ چکے ہیں جبکہ توتانوبانڈئی قلعہ سے لیکر سربالا روڈ جوکہ دیر اور سوات کو ملانے والا اہم شاہراہ ہے حکمرانوں کے عدم توجہی سے مکمل طور پر تباہ ہوچکا ہے جس کی وجہ سے اہلیان علاقہ کو آمد ورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے کہا کہ منتخب ممبران اسمبلی سمیت دیگر ارباب اختیار نوٹس لے کر سرسینئی تا توتانوبانڈئی سڑک کی مرمت اور قلعہ تا سربالا تقریبا آٹھ کلومیٹر سڑک کی مکمل تعمیر کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں تاکہ لوگوں کو درپش مشکلات کا خاتمہ ممکن ہوسکے۔
554 total views, no views today


