سوات، سوات کی تاجر برادری نے کسٹم ایکٹ کے نفاذ کے خلاف 12اپریل کو مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا اور صبح 10:00بجے نشاط چوک میں مظاہرہ ہو گا اگر کسٹم ایکٹ واپس نہ لیا گیا تو ہڑتال جاری رہے گا ،گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں آل پارٹیز کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے مقامی قیادت کے علاوہ تاجر برادری ، وکلاء برادری اور دیگر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد منتخب بلدیاتی نمائندوں نے بھرپور شرکت کی ، اجلاس میں کسٹم ایکٹ کے نفاذ کے خلاف مرحلہ وار احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیاگیا ۔ اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں ، تاجر برادری ، منتخب بلدیاتی نمائندوں اور وکلاء برادری نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ملاکنڈ ڈویژن اور سوات میں سیاست سے بالاتر ہو کر کسٹم ایکٹ کے نفاذ کیخلاف جدوجہد کرینگے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے کہا کہ 12 اپریل کو نشاط چوک مینگورہ میں صبح 10 بجے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا پورے ضلع میں شٹر ڈاؤن کیا ہو گا تاجروں اور سیاسی قائدین کواعتماد میں لے چکے ہیں جے یو آئی کے علمائے کرام سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ مساجد میں اعلانات کرائے تاکہ پورے ضلع کے عوام تک احتجاج کا پیغام پہنچ سکے انہوں نے کہا کہ ہم تمام ممبران اسمبلی کو بھی اس احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں۔
566 total views, no views today


