بریکوٹ ، شدید زلزلہ کڑاکڑ میں لینڈ سلائیڈنگ ،موٹر کار پر تودہ گرنے سے ایک جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ،زخمی کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے سید و شریف ہسپتال منتقل کردیا گیا۔بریکوٹ میں زلزلے کے دوران سڑھیوں سے گر کر ایک شخص زخمی ، سوات میں شدید زلزلے کے دوران علاقہ کڑاکڑ کے مقام پر موٹر کار نمبر A7پر تودہ گرنے عصمت علی ولد محمد زمین سکنہ جوڑ بو نیر مو قع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ ساتھی عبدالرحمان ولد نامعلوم سکنہ جوڑ بونیر شدیدزخمی حالات میں پہلے بریکوٹ سول ہسپتال پہنچایا گیا بعد میں شدید زخمی ہونے کی بناء پر سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتا ہے ۔دوسرے واقعے میں عبدالرشید ولد ابراہیم ساکن بریکوٹ گھر میں زلزلے کے دوران سیڑھیوں سے گر کر زخمی ہوگیا ۔
592 total views, no views today


