سوات، سوات اور نواحی علاقوں میں دن 3:29 پرزلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے وجہ سے مقامی لوگ اپنے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل ائیں اور ان میں شدید خوف و حیراس پایا گیا مقامی لوگ کلمہ طیبہ کا رود کرتے رہیں،زلزلے کا دورانیہ ایک منٹ تیس سکینڈ رہا پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت سات اعشاریہ ایک ریکارڈ کی گئی اسکا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈ اور اسکی گہرائی 198 کلو میٹر تھی ،
پولیس ذرائع کے مطابق سوات میں آنے والے زلزلے سے 9افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ بعض کو تشویشناک حالت میں پشاور لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔دریں اثناء شدید زلزلہ مکان کے دیوار گرنے سے ایک بچہ جان بحق ایک زخمی،واقعات کے مطابق خوازہ خیلہ کے گاوں شمک میں زلزلے کے دوران دیوار گرنے سے پانچ سالہ عماد ولد رحمانی گل موقع پر جان بحق جبکہ چار سالہ افسانہ دختر نیک محمد زخمی ہوگئی،مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبہ کو ہٹاکر دونوں بچوں کو نکالا ،زخمی بچوں کو طبی امداد کیلئے سول ہسپتال خوازہ خیلہ لایا گیا،اور طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا۔
306 total views, no views today


