بریکوٹ، ملاکنڈ ڈویژن میں کسٹم ایکٹ کے نفاذ کے خلاف بریکوٹ بازار میں آج مکمل شٹر ڈاون ہڑتال جبکہ شدید احتجاج بھی کیا جائے گا۔تمام کاروباری مراکز بند، حکومت کے ظالمانہ اقدام کے بعد عوام سراپا احتجاج ،ملاکنڈ ڈویژن ٹیکس فری زون ہے یہاں پر کسی قسم کا ٹیکس لاگو نہیں ہونے دیں گے۔حکومت ٹیکس کا فیصلہ فوری طور پر واپس لیں ۔
اس سلسلے میں آج ملاکنڈ ٹریڈفیڈریشن کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے بریکوٹ بازار میں مکمل شٹرڈاؤن اور احتجاجی مظاہر ہ منعقد ہوگا۔یہ فیصلہ گذشتہ روز بریکوٹ ٹریڈ فیڈریشن کے ایک اہم اجلاس میں کیا گیا۔
286 total views, no views today
Comments


