سوات، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے لائیو سٹاک محب اللہ خان نے کہا ہے کہ لائیو سٹاک اور ہائی وے کے حکام تندھی سے عوامی مشکلات کے ازالے کو یقینی بنائیں ، سوات میں بارش سے متاثرہ سڑکوں اور پلوں کو بحال کیا جائیگا، آبائی حلقہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کررہے ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گا ہ شگئی سیدو شریف میں ایکسئین ہائی وے سرکل سوات عبدالسلام ، ڈپٹی ڈائیریکٹر لائیوسٹاک بخت عالم خان ، پی وی اے صدر حسن البنا ء ، یعقوب خان ، لوکل ایڈوائزر جہان عالم اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے ، محب اللہ خان نے کہا کہ ہماری صوبائی حکومت نے سوات میں سیلاب اور بارش سے متاثرہ انفراسٹرکچر کی بحالی کا تہیہ کررکھا ہے اور اسکے ساتھ ساتھ پہاڑی اور شہری علاقوں میں زمینداروں اور کسانوں کی بھر پور حوصلہ افزائی کی جارہی ہے ، انہوں نے محکموں کے سب انجینئر ز پر زور دیا کہ وہ کاموں کی نگرانی یقینی بنائیں ، انہوں نے کہا کہ ہم نے سیدو شریف ہسپتال کو سہولیات فراہم کردیا ہے اور غریب لوگوں کو علاج معالجہ میسر ہے ، انہوں نے کہا کہ ہم نے محکموں سے سفارش اور رشوت کلچر کا خاتمہ کردیا ہے ، تاہم محکموں کے حکام اس سلسلے میں مزید اقدامات کریں اور عوامی مشکلات کا ازالہ بروقت یقینی بنایا جائیگا ۔
562 total views, no views today


