سوات، چےئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ جہانزیب کالج نے نہ صرف سوات بلکہ پورے صوبے اور ملک میں تعلیم کی روشنی پھیلانے میں صف اول کا کردار ادا کیا ہے اور موجودہ حکومت اس کالج کو پاکستان کے بہترین کالجوں میں سے ایک بنا کر دم لے گی۔انھوں نے کہا کہ کالج کے طلبہ کو بہترین تعلیمی مواقع فراہم کرنے کیلئے کسی بھی مسئلے کو رکاوٹ نہیں بننے دیا جائے گا تاکہ والئی سوات میاں گل جہانزیب مرحوم نے علم کی جو شمع روشن کی ہے اس کی کرنیں دنیا بھر میں پھیل سکیں۔وہ پیر کے روز گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ جہانزیب کالج سوات میں بی ایس بلاک کی تعمیر کے سنگ بنیا درکھنے کے لئے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔اس موقع پر پرنسپل ظاہر شاہ کے علاوہ منتخب ڈسٹرکٹ ،تحصیل اور نیبر ہوڈ و ویلج کونسلز کے ممبران اور عہدیداروں کے علاوہ معززین شہر ،طلبہ اور اساتذہ بھی موجود تھے ۔چےئر مین نے کہا کہ جہانزیب کالج کی علمی خدمات 1952 میں قیام کے بعد روز روشن کی طرح عیاں ہیں اور یہ خدمات دور جدید کے تقاضوں کے مطابق مستقبل میں بھی زور و شور سے جاری رہیں گی ۔فضل حکیم خان کو بتا یا گیا کہ یہ منصوبہ چھ کروڑ روپے کی لاگت سے جو ن 2017 میں مکمل ہوگا جس میں بی ایس کلاس رومز ، لیبارٹریاں اور ایڈمنسٹریشن بلاک شامل ہیں۔بلاک کی تعمیر کے بعد بی ایس کے سائنس و آرٹس کے طلبہ کو یکسوئی کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے کا موقع میسر ہو گا۔چےئر مین ڈیڈک نے کالج میں اعلیٰ معیارقائم کرنے پر موجودہ پرنسپل اور ان کی تدریسی ٹیم کی کوششو ں کو بھی سراہا اور انھیں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔
598 total views, no views today


