مینگورہ، مینگورہ شہرمیں فروخت ہونے والے ناقص دودھ کے بڑھتے ہوئے کاروباراورکسٹم ایکٹ کیخلاف یونین کونسل اوڈیگرام کے جنرل کونسلر سپین خان کی قیادت میں اہل علاقہ کا احتجاجی مظاہرہ،مظاہرین نعرے لگاتے ہوئے جلوس کی شکل میں سوات پریس کلب کے سامنے پہنچ گئے جہاں پر خطاب کرتے ہوئے جنرل کونسلر سپین خان اوردیگر نے کہاکہ اس وقت مینگورہ شہر کے تمام بازراوں میں غیر معیاری،ناقص اورمضر صحت دودھ کا کاروبارعروج پر ہے مگر محکمہ فوڈ اور ضلعی انتظامیہ نے اس طرف پر سے آنکھیں بند کررکھی ہیں،انہوں نے کہاکہ مینگورہ میں انسانی صحت کے ساتھ کھیل کھیلاجارہاہے جو قابل افسوس ہے ،انہوں نے حکام سے اس سلسلے میں کارروائی عمل میں لانے کا مطالبہ کیا،مظاہرین نے ملاکنڈڈویژن میں کسٹم ایکٹ کے نفاذکی بھی سخت مخالفت کی اور کہاکہ انہیں کسٹم ایکٹ کسی بھی صورت قبول نہیں لہٰذہ حکومت فوری طورپر یہ ظالمانہ فیصلہ واپس لے کر عوام میں پھیلی ہوئی بے چینی کا خاتمہ کرے،اس موقع پر حسین اوردیگر بھی وجود تھے۔
490 total views, no views today


