بریکوٹ ، بریکوٹ کے نواحی علاقہ ابوہا میں تیز رفتا ر موٹر سائیکل نے سات سالہ فرح ادیبہ ولد مسلم کو کچل دیا ‘ جبکہ موٹر سائیکل سوار شدید زخمی، تحصیل بریکوٹ کے نواحی علاقہ ابوہا میں گزشتہ روز موٹر سائیکل سوار تیز رفتاری کے باعث 7سالہ فرح ادیبہ سکنہ ابوہا کو ٹکر ماردی جس کی وجہ سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ موٹر سائیکل سوار شبیر ولد دوا خان سکنہ ابوہا شدید زخمی ہوگیا جو بعد میں بریکوٹ ہسپتال لا یا گیا ‘ مقامی پولیس نے موٹر سائیکل سوار کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ‘ یار دہے کہ ڈی پی او سوات کے احکامات کے باوجود لنڈاکے تا مانیار جی ٹی روڈپر کم عمر ڈرائیوروں پر مکمل پابندی بھی عائید کر دی تھی مگر اس کے باوجود حادثات روز کا معمول بن گئے جس پر عوامی حلقوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے
836 total views, no views today


