بریکوٹ، قومی جرگہ تحصیل بریکوٹ نے بریکوٹ گرڈ اسٹیشن کے تعمیراتی کام پر سست روی کے خلاف الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ 17اپریل تک کام میں تیزی نہ لائے گئی تو اے پی سی طلب کرکے ائندہ کے لئے لائحہ عمل طے کریں گے ۔ قومی جرگہ تحصیل بریکوٹ نے گرڈ اسٹیشن کے تعمیراتی کام پر تیزی لانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی مگر ابھی تک اسے مسلۂ کشمیر بنا دیا ۔گرڈ اسٹیشن کے احاطے میں ابھی تک پیاز کی فصل کھڑی ہے اور تعمیراتی کام صرف اور صرف چاردیواری تک محدود ہے ۔قومی جرگہ تحصیل بریکوٹ نے گذشتہ روز زیر صدارت صدیق علی خان کا ایک اہم اجلاس ہوا ۔اجلاس میں سرپراست اعلیٰ عبدالغفار خان بخت جمیل خان،عجب خان،سجاد علی خان ،فضل ودود باچہ،امان اللہ خان،اقبال خان دولت خیل ،واحد کرم خان،فریدون خان،عالم زیب خان،شاہ زادہ باچہ،شفیق احمدخان،سردار استاد ،صحافی ریاض احمدموجود تھے ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدیق علی خان نے کہاکہ گرڈ اسٹیشن کی تعمیروقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ گرمیوں کا موسم شروع ہوچکاہے اور اب ہر دن گذرنے سے بجلی کے مسائل میں حد درجہ اضافہ ہوگا ۔گرڈ اسٹیشن کی تعمیر گرمیوں سے پہلے مکمل ہو جانا ضروری تھا جس پر ہم نے ہر ممکن کوشش کی مگر بے سود رہا ۔اب اگر گرڈ اسٹیشن پر تعمیراتی کام17اپریل تک شروع نہ ہوسکا تو اے پی سی طلب کرکے لائحہ عمل تیار کریں گے ۔ انہوں نے وفاقی حکومت اور محکمہ واپڈا سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ گرڈ اسٹیشن کو فصل سے فوری طور پر خالی کیا جائے اور اس پر کا م تیز کیا جائے کیونکہ عوام کا صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکاہے ۔
488 total views, no views today


