سوات، صحا فی وقار احمد سواتی نے کہا ہے کہ سوات پریس کلب کے نومنتخب نئی کابینہ کے ،چئیرمین رشید اقبال اورتمام ساتھیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ،اور ان سے توقع رکھتا ہوں کہ وہ سوات کے عوام کے مسائل اور کارکردگی کو مثبت انداز میں اعلیٰ حکام تک پہنچائینگے ،تمام صحافی بھائیوں کو ملک وقوم کے فلاح و بہبود کیلئے اپنے قلم کا استعمال کرنا چاہئے ،اور صحافتی اصولوں کے مطابق مبنی رپورٹنگ کرینگے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سوات پریس کلب کے نومنتخب چئیرمین رشید اقبال اور نومنتخب تمام کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ضلع سوات کے صحافیوں نے بہت زیادہ قربانیاں دی ہے اور ہر حال میں خواہ کشیدگی کے حالات ہو یا سیلاب ہوں ہر مسئلے پر عوام کے مسائل حکمرانوں کے ایوانوں تک پہنچانے میں اپنا فرض پورا کیا ہے ۔انہوں نے توقع ظاہر کیا ہے کہ نومنتخب کابینہ اور ضلع سوات کے تمام صحافی بھائیوں کو صحافتی اصولوں پر مبنی اور آئین پاکستان اور ملک وقوم کے فلاح و بہبود کیلئے اپنے قلم کا استعمال کرینگے ۔
542 total views, no views today


