مینگورہ، سوات پریس کلب اورسوات یونین آف جرنلسٹ کے انتخابات مکمل،جنرل کونسل کے اجلاس نے متفقہ طورپر کابینہ کا انتخاب کردیا ، سوات پریس کلب میں جنرل کونسل کا اجلاس منعقدہوا جس میں پریس کلب کے اکثریتی ممبران نے شرکت کی ،اجلاس میں اراکین نے متفقہ کابینہ تشکیل دے دی جس کی روسے رشید اقبال سوات پریس کلب کے چیئرمین ،سعید الرحمان جنرل سیکرٹری،خورشید عمران وائس چیئرمین،جاویداقبال میرخانخیل ڈپٹی جنرل سیکرٹری ،ناصرعالم فنانس سیکرٹری اورمرادعلی جائنٹ سیکرٹری منتخب ہوگئے جبکہ سوات یونین آف جرنلسٹ کیلئے شیرین زادہ صدر،سلیمان یوسفزئی سینئر نائب صدر ،حضرت علی باچاجنرل سیکرٹری،محمدحیات چمن ڈپٹی جنرل سیکرٹری،انورزیب فنانس سیکرٹری اورلیاقت علی راحیل جائنٹ سیکرٹری منتخب ہوئے ،اسی طرح سینئر صحافی غلام فاروق کو متفقہ طورپر چیف آرگنائزر مقرر کیاگیا،اس کے علا وہ سینئرصحافی حضرت بلا ل اور فضل رحیم خان کو صحافی ویلفیئرفنڈ کمیٹی کے اراکین اورسینئر صحافی صلاح الدین،حضرت بلال ،فضل رحیم خان اورشہزادعالم کو ایگزیکٹیوکونسل کے ممبران مقررکیا گیا،اس موقع پر نومنتخب کابینہ نے اس عزم کا اظہارکیا کہ وہ سوات پریس کلب اور اس کے تمام ممبرو ں کی فلاح وبہبودکیلئے تمام تر صلاحیتیں اور وسائل بروئے کار لائیں گے۔
446 total views, no views today


