بریکوٹ، عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنماء اور ضلعی کونسلر فضل وہاب عرف قجیر خان نے کہاہے کہ ملاکنڈ ڈویژن پر کس قانون کے تحت کسٹم ایکٹ کا نفاذ کیا جا رہاہے کسٹم ایکٹ کے خلاف اے این پی بھر پور احتجاج کرے گی ۔سوات جو کہ مسلسل قدرتی آفات اور دیگر مسائل سے نبرد آزما ہے کو ریلیف دیا جائے ۔ریاست سوات دور کے بعد سوات میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا ہے جس سے سواتی عوام مستفید ہوسکیں یہاں پر روز گار نہ ہونے کے برابر ہے ۔سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل ہوچکے ہیں جبکہ سوات کی سیاحت پر حکومت کوئی توجہ نہیں دے رہے ۔وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ سواتی عوام کے مسائل میں مسلسل اضافہ ہو رہاہے اور اب یہاں پر ٹیکس کانفاذ سمجھ سے بالاتر ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بریکوٹ میں صحافیوں سے خصوصی ملاقات میں کیا ۔انہوں نے کہاکہ ٹیکس ایکٹ کے نفاذ میں وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت دونوں برابر کے شریک ہیں ۔سواتی عوام ٹیکس دینے کے متحمل نہیں ہیں کیونکہ شدید زلزلے،2010سیلاب،آپریشن اور دیگر قدرتی آفات نے سواتی عوام کو بری طرح متاثر کردیا ہے ۔حالیہ تیز بارشوں نے سوات کو ایک بار پھر شدید متاثر کردیا ہے حکومت فوری طور پر سوات کو آفات زدہ قرار دے اور عوام کے نقصان کا جائزہ لے کر مالی مدد کرے ۔
396 total views, no views today


