مینگورہ، پاکستان تحریک انصاف کے کارکن اور بلدیاتی نمائندے محکمہ تعلیم کے ای ڈی او میل اور فیمل کیخلاف سراپا احتجاج بن گئے ، میرٹ کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں ، فوری تبادلے کا مطالبہ کردیا ، اس حوالے سے گزشتہ روز تحریک انصاف کے کارکن اور بلدیاتی نمائندے سوات پریس کلب کے سامنے گئے جہا ں پر خطاب کرتے ہوئے شوکت علی اور دیگر نے کہا کہ محکمہ تعلیم کے ای ڈی او میل اور فی میل نے خود ساختہ قانون بناکر میرٹ کی دھجیاں اڑادی ہیں ، انہوں نے کہا کہ این ٹی ایس میں نمایا ں پوزیشن حاصل کرنے والے امیدواروں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جارہا ہے جس کے سبب ان میں مایوسی پھیلی ہوئی ہے ، انہوں نے کہا کہ مذکورہ دونوں تعلیمی افیسرز کی کارکردگی سے عوام مطمئن نہیں لہٰذا انہیں طور تبدیل کیا جائے ۔
396 total views, no views today


