بریکوٹ، عوامی نیشنل پارٹی بریکوٹ نے ملاکنڈ ڈویژن پرکسٹم ایکٹ کے نفاذ اورسوات میں ٹارگٹ کلنگ کے خلاف بریکوٹ بازار میں احتجاجی ریلی اور مظاہر ہ کیا۔ریلی کی قیادت سابق ایم پی اے وقاراحمد خان کررہے تھے جبکہ اس موقع پر کارکنوں نے مختلف بینرز اور پلے کارڈز اٹھارکھے تھے جس پر ٹارکٹ کلنگ بندکرو،ملاکنڈ ڈویژن پر کسٹم ایکٹ کا نفاذ نامنظور درج تھے ۔مظاہرین نے وفاقی اور صوبائی حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے کہاکہ ملاکنڈ ڈویژن پر کسٹم ایکٹ کا نفاذ ظلم اور ناانصافی ہے اے این پی کسٹم ایکٹ کے نفاذ کے خلاف سخت ردعمل کرے گی ۔موجوہ صوبائی حکومت امن وامان کی بحالی میں مکمل طور پر ناکام ہوچکاہے آئے روز سوات میں اے این پی کے کارکنوں کا ٹارکٹ گلنگ کیاجارہا ہے ۔اے این پی کا قصور یہی ہے کہ یہ محب وطن ہے اور پختون قوم کے حقوق کے لئے آواز بلند کررہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی یوسی بریکوٹ کے ورکرر ز کنونشن اور بعد میں بریکوٹ بازار میں احتجاجی مظاہرے سے سابق ایم پی اے وقار احمد خان،ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ابراہیم خان دیولئی ،بریکوٹ یوسی صدر پرویز خان ،تحصیل کونسلر فضل اکبر خان ،فضل الہی عرف بالی خان،خورشید خان،محمود خان،چیرمین بریکوٹ پریس کلب سہیل باچا ودیگر نے کیا۔اس موقع پر نئے منتخب کابینوں کے عہدیداروں کا تعاوف بھی کیا گیا۔اس موقع پر تین قرادادیں منظور کی گئیں جن میں ملاکنڈ میں کسٹم ایکٹ کے نفاذ کے خلاف،ٹارگٹ گلنگ اور بریکوٹ کے صحافیوں کے خلاف مقامی وکیل کے طرف سے ارسال کردہ نوٹس کے شامل تھے ۔مقررین نے کہاکہ اے این پی پختون قوم کے ساتھ کسی بھی صورت میں ظلم و بربریت برداشت نہیں کرے گی ۔ہم نے کل بھی قربانیاں دی تھیں آج بھی قربانیاں دے رہے ہیں اور مزید قربانیاں بھی دیں گے مگر اپنے اصولوں پر سودا بازی نہیں کریں گے۔ رپورٹ : ریاض احمد بریکوٹ
382 total views, no views today


