کبل، تحصیل کبل گاؤں کالاکلے کا ٹرانسفارمر 15 دنوں سے خراب،مکین شدید مشکلات کا شکار،پرسان حال کوئی نہیں ،حکام بالا نوٹس لیں، تحصیل کبل گاؤں کالاکلے محلہ لنڈئی چوہ کا ٹرانسفارمر گذشتہ پندرہ دنوں سے خراب پڑا ہے جس کی وجہ سے 80گھروں پر مشتمل محلہ کے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے باربار شکایات کے باوجود منتخب ممبران ٹھس سے مس نہیں ہورہے جس کی وجہ سے لوگوں میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے حکام بالا نوٹس لے کر ٹرانسفارمر کی فراہمی کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کریں ۔
394 total views, no views today
Comments


