مینگورہ پختونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری اور یونین کونسل سیدوشریف کے تحصیل کونسلر ڈاکٹر خالد محمودخالد نے کہاہے کہ اگر حکومت نے ملاکنڈڈویژن میں کسٹم ایکٹ کے نفاذکافیصلہ واپس نہیں لیا تو تحریک انصاف ،اس کی اتحادی جماعتیں اور گورنرخیبرپختونخوا قوم کے اصل ذمہ دارہوں گے،پی ٹی آئی نے تین سالوں میں عوام کو کسٹم ایکٹ کا تحفہ دیا اگر عوام کو مزیدامتحان میں ڈالاگیا تووہ سراپااحتجاج بن جائیں گے،میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اہلیان ملاکنڈڈویژن کسی بھی صورت کسٹم ایکٹ کے نفاذکو تیار نہیں بلکہ اس کیخلاف بھرپور مزاحمت کریں گے،انہوں نے کہاکہ ملاکنڈڈویژن میں بے روزگاری،گیس بجلی بحران،مہنگائی ،صحت وتعلیم کی سہولیات ناپید ہیں جس کے سبب یہاں کے عوام کو قدم قدم پر نت نئے مسائل کا سامنا ہے ایسے میں ان کے کاندھوں پرٹیکسوں کا بوجھ ڈالنا کسی بھی صورت مناسب نہیں بلکہ یہ سراسر ظلم وناانصافی ہے جسے برداشت نہیں کریں گے،انہوں نے کہاکہ حکومت فور ی طورپر کسٹم ایکٹ کے نفاذکا فیصلہ واپس لے کر عوام میں پھیلی ہوئی بے چینی کا خاتمہ کرے،دریں اثناء انہوں نے یونین کونسل سیدوشریف میں بارشوں سے متاثرہ ہونے والے محلوں میاں گانوچم،برکلے،بالیگرام،شگئی اورچیل کا دورہ کرکے متاثرین کو بھرپورتعاؤن کی یقین دہانی کرائی اورکہاکہ متاثرین کو ہرگز تنہانہیں چھوڑیں گے بلکہ ان کے نقصانات کا ازالہ اور بحالی کیلئے ہرممکن اقدامات کریں گے۔
444 total views, no views today


