کبل، تحصیل کبل موٹر کار کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ایک شدید زخمی ،ڈرائیور گرفتار ،مقدمہ درج تفتیش شروع ، تحصیل کبل کے علاقہ گالوچ سٹاف کے مقام پر سیراج الدین آف کالاکلے سے موٹر کار نمبر پی ایس کے جی 4164بے قابو ہوکر موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار یونین کونسل کالاکلے سکریٹری کا قاصد بخت رحمن آف گل جبہ اور اسکا ساتھی زبیر شدید زخمی ہوئے
جن کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر زخموں کی تاب نہ لاکر بخت رحمن دم توڑ گیا جبکہ زبیر شدید زخمی حالت میں زیر علاج ہے کبل پولیس نے ڈرائیور سیراج الدین کو پابند سلاسل کرتے ہوئے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
157 total views, no views today
Comments


