سوات، سوات سمیت ملاکنڈ ڈویژن کے پبلک پراسیکیوٹرز کا مطالبات کے حق میں ہفتہ سیاہ کا اغاز ،بازووں پر کالی پٹیاں باندھ لی ،پراسیکیوٹرز ویلفئر ایسوسی ایشن صوبہ خیبر پختونخواہ کے صدر سعید نعیم خان کی ہدایت پر سوات سمیت ملاکنڈ ڈویژن کے پبلک پراسیکیوٹرز نے بروز پیر سے ہفتہ سیاہ کا اغاز کردیا اور سوات ،بونیر ،شانگلہ،ملاکنڈ ،دیر اپر اور دیر لوئر سمیت چترال کے پبلک پراسیکیوٹرز نے بازووں پر کالی پٹیاں باندھ کر احتجاج ریکارڈ کیا اور یہ ائندہ سوموار تک جاری رہیگا اس سلسلے میں احتجاج کے بعد صوبائی صدر سعید نعیم خان نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ آج سے صوبہ بھر میں ہفتہ سیاہ کا اغاز کیا اور پورے صوبے پراسیکوٹرز نے بازووں پر سیاہ پٹیاں باند ھ لی ہے اور ایک ہفتہ میں ہمارے مطالبات تسلیم نہیں ہوئے تو پورے صوبے میں عدالتی بائیکاٹ ،لانگ مارچ اور دھرنے دئے جائنگے انہوں نے کہا کہ صوبے کے پراسیکیوٹرز نامساعد حالات کے باوجود جان ہتھیلی پہ رکھ کر اپنے ڈیوٹیاں ایمانداری سے سرانجام دے رہے ہیں لیکن افسوس حکومت ہمارے مشکلات سے باخبر ہونے کے باوجود خاموش ہے اور ہمارے مسائل کی طرف توجہ نہیں دے رہی ہے ،انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو ائندہ لائحہ عمل کیلئے پورے صوبے کے وکلاء برادری اور دیگر تنظیموں سے رابطہ کرینگی اور پراسیکیوٹرز کے ساتھ اظہار یکجہتی اور انہیں اپنے ساتھ احتجاج کیلئے اپیل کرینگی کیونکہ صوبہ بھر کے وکلاء برادری اور تنظیمیں پہلے ہی سے ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں اور ہمارے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کر رہے ہیں ن۔
446 total views, no views today


