بریکوٹ،وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا کے معاؤن خصوصی ڈاکٹر امجدعلی نے کہاہے کہ اپنے دور حکومت میں مضافاتی علاقوں کے محرومیوں کا ازالہ کروں گا ۔پاکستان تحریک انصاف نے سیاست کو نیا رخ دے کر روایتی اور موروثی سیاست کا خاتمہ کردیا ۔ملک کی تاریخ کے واحد لیڈر عمران خان ہیں جنہوں نے لاہور کے بعد خیبر پختون خوا میں شوکت خانم ہسپتال قائم کرکے پختونوں سے محبت ثبوت دیا جبکہ دیگر سیاسی قائدین سیاست کو اپنے کالے دھندوں کے بچاؤ اور بینک بیلنس بڑھانے کے لئے کررہے ہیں۔کارکن تیار رہیں آئندہ دور بھی پی ٹی آئی کا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل بریکوٹ کے گاؤں نویکلے میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر مختلف سیاسی پارٹیوں سے مستعفی ہوکر280خاندانوں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کی ۔انہوں نے علاقے میں پانی کی قلت کے خاتمے کے لئے پریشر پمپس ،بجلی کی فراہمی کے لئے دس بجلی پولز کے علاوہ ایک ٹرانسفارمر کے علاوہ گلی کوچوں کی پختگی کی منظوری دی جس پر بہت جلد عملی کام شروع ہوجائے گا۔معاؤن خصوصی نے کہاکہ سابق ادوار میں ممبران اسمبلی نے دو فی صد ترقیاتی کام بھی کرتے تو آج بھی یہاں پر مسائل کا نام ونشان نہ ہوتا ۔ہم نے قلیل مدت میں صوبے میں جو اصلاحات کئے ان کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی ہے ۔الیکشن کے دوران ہم نے کرپشن کے خاتمے اور تبدیلی کا جو وعدہ کیا تھا وہ بتدریج عوام محسوس کررہے ہیں۔نئے شمولیتی کارکنوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے غریب عوام کی پارٹی ہے اور انشاء اللہ پی ٹی آئی آپ لوگوں کو مایوس نہیں کرے گی
638 total views, no views today


