پشاور: طالبان کی رابطہ کار کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا اور فاٹا میں خراب موسم کے باعث حکومت اور طالبان کے درمیان آج ہونے والے مذاکرات موخر کردیئے گئے ہیں۔ طالبان کی رابطہ کار کمیٹی کے رکن پوفیسر ابراہیم کا کہنا ہے کہ حکومت اور طالبان شوری سے آج براہ راست مذاکرات طے تھے تاہم خراب موسم کی وجہ سے فضائی سفر ممکن نہیں اور کمیٹی میں شامل چند بزرگ ارکان زمینی سفر نہیں کرسکتے، اس لئے موسم بہتر ہوتے ہی کمیٹی کے ارکان طالبان شوری سے مذاکرات
کے لئے طے شدہ مقام پر روانہ جائیں گے۔
پروفیسر ابراہیم نے کہا کہ ملک کو اس وقت سب سے زیادہ امن کی ضرورت ہے، اس لئے حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا ایجنڈا بھی صرف اور صرف امن ہی ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ کہ بات چیت کے ذریعے ملک کو امن نصیب ہوجائے گا، اس سلسلے میں وہ قوم سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ اللہ تبارک وتعالیٰ کے حضور امن مذاکرات کی کامیابی کے لئیے دعا گو رہیں۔
377 total views, no views today


