بریکوٹ، بریکوٹ کے معروف ونامورنوجوان شاعر محمد حیات حیات دبئی میں معصوم بچی کی جان کو بچاتے ہوئے سمندر کے بے رحم موجوں نے نگل لیا ۔لاش کو آبائی گاؤں بریکوٹ پہنچتے ہی پورے علاقے میں خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل کر کہرام مچ گیا ۔ بریکوٹ ممتاز شخصیت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی ایگزیکٹو کونسل کے ممبر و سابق ضلع سوات کے نائب صدر شیرخان میرخیل کے فرزند معروف شاعر محمد حیات حیات محنت مزدوری کے غرض سے کئی سالوں سے دبئی میں مقتیم تھے ۔چند دن قبل وہ اپنے دوستوں کے ہمراہ سمند ر کے کنارے گئے تھے کہ اس اثناء میں ایک معصوم لڑکی سمندر کے موجوں نے اپنے لیپٹ میں لے لی دیکھا تو اس اپنی جان کو خطرے میں ڈال کرسمند رمیں کھود پڑا جس کے نتیجے میں معصوم لڑکی کی جان بچائی مگر خود زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا ۔گذشتہ روز مرحوم محمد حیات کی جسد خاکی کو آبائی گاؤں پہنچا دیا اور ہزاروں کی تعداد میں مختلف مکاتیب فکر کے لوگوں ،سیاسی قائدین ،سرکاری حکام کے علاوہ شعراء کرام نے نماز جنازہ میں شرکت کی ۔مرحوم کو ہزاروں آشکبار آنکھوں کے سامنے سپرد خاک کردیا گیا۔
546 total views, no views today


