کبل، تعلیم امیروں کی زینت اور غریبوں کی دولت ہے جبکہ تعلیم کے بدولت انسان کو اشرف المخلوقات کا شرف حاصل ہے ترقیافتہ ممالک کے صف میں کھڑا ہونے کے لئے تعلیمی انقلاب وقت کی اشد ضرورت ہے کمیونٹی کے تعاون سے رواں سال تمام قابل ادخال بچوں کو سکولوں میں داخل کراکر شرح خواندگی سو فیصد تک پہنچانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائینگے اساتذہ نونہالان قوم کو بہتر تعلیم و تربیت فراہم کرنے کے لئے کوششیں تیز کردیں سکولوں کے مسائل حل کرنے کے لئے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار ایس ڈی ای او گل محمد شاہ،اے ایس ڈی او حسین احمد،ایپٹا صدر سکندر شاہ باچا،حیدر علی خان،طاہر رحمان ،خورشید خان،فائز احمد ،سرفراز خان، فضل الہی اور دیگر نے NCHDکے تعاون سے گورنمنٹ پرائمری سکول توتانوبانڈئی میں داخلہ مہم بارے منعقدہ سیمینار اور آگاہی واک کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دین اسلام نے علم کے حصول پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ علم کا حصول ہر مسلمان مرد و عورت پر فرض ہے جس کے لئے جملہ قابل ادخال بچوں کو سکولوں میں داخل کرانا لازمی ہے انہوں نے علاقہ مشران خصوصا والدین سے اپیل کی کہ وہ سکولوں سے باہر بچوں کو داخل کراکر ملک کی ترقی اور معاشرے کے لئے مفید افراد تیار کرنے میں اپنے حصے کا کردار ادا کرکے ثواب داریں حاصل کریں انہوں نے مزید کہا کہ معلم کا پیشہ پیغمبرانہ ہے لہذا اساتذہ کرام نونہالان قوم کو بہتر تعلیم و تربیت فراہم کرنے کے لئے محنت کا سلسلہ مزید تیز کردیں انہوں نے یقین دلایا کہ سکولوں خصوصا اساتذہ کو درپیش مسائل و مشکلات حل کرنے کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔
546 total views, no views today


