سوات، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ننگولئی میں تعمیراتی کام سست رفتاری کا شکار،سینکڑوں بچیوں کا تعلیمی مستقبل تاریکی میں،نوٹس لینے کا مطالبہ۔تعمیراتی کام کی وجہ سے سکول کا ادھا حصہ خالی پڑا ہے،جس کی وجہ سے کلاس روم میں بچیوں کی تعداد حد سے تجاوز کر گئی،ایک ایک کلاس میں 70سے لیکر 115 تک کی تعداد میں بچی پڑھٹی ہے،تو اس حالت میں بہتر پڑھائی دور کی بات ہے بلکہ پڑھنا خواب بن چکا ہے۔کلاس روموں میں جگہ نہ ہونے کی وجہ سے زیادہ تر بچے کلاس روموں کے با ہر پڑھنے پر مجبور ہے۔سکول کو سیکنڈری کا درجہ دیا گیا تو اس پر بچے خوش تو ہے لیکن پریشانی اس بات کی ہے کہ سکول میں تعمیراتی کام سست روی کا شکار ہے ٹھیکدار جان بوج کر سست رفتاری سے کا لے رہی ہے،تو اس کی وجہ سے بچیوں کے ساتھ ساتھ خواتین ٹیچر کو بھی کافی مشکلات کا سامنا ہے۔ویلج کونسل ننگولئی کے نا ظم فتح اللہ خان اور بچوں کے والدین نے اعلیٰ حکام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حالت میں پڑھنا مشکل ہے اور بچیوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے،اسلئے ننگولئی سکول میں جاری تعمیراتی کام ہنگامی بنیادوں پر جلد ازجلد مکمل کیا جا ئے تاکہ بچے اسانی سے اپنی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھ سکیں۔
560 total views, no views today


