بریکوٹ، تحصیل کونسل بریکوٹ نے ملاکنڈ ڈویژن پر ٹیکس ایکٹ کو نامنظور کردیا جبکہ دریائے سوات کے ریت بجری پر دو فیصد ٹیکس کو بے انصافی کے مترادف کرتے ہوئے ایک فی صد کرنے،جوڈیشل کمپلیکس کے قیام کے قرادادیں بھاری اکثریت سے منظور کرلی گئیں ۔تحصیل کونسل کے تشکیل شدہ کمیٹیاں اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لئے موثر اقدامات اٹھائیں تاکہ بلدیاتی نظام کے ثمرات عوام تک پہنچ سکیں ۔ تفصیلا ت کے مطابق بریکوٹ تحصیل کونسل ماہانہ اجلاس زیرصدارت نائب ناظم ڈاکٹر عزت رحمن خان منعقد ہوا ، اجلاس میں تحصیل ناظم گوہرایوب خان ،تحصیل کونسلر فضل اکبر خان ، تحصیل کونسلرحاجی نواب خان ، تحصیل کونسلر عدنان خان، تحصیل کونسلر نیک علی خان ، اقلیتی تحصیل کونسلر تلک کمار ، ٹی ایم او فضل ربی خان ، سپر ڈنیڈنٹ محمد آیاخان و دیگر نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تحصیل ناظم گوہر ایوب نے کہاکہ تحصیل کونسل بریکوٹ کے حدود میں تمام سرکاری اداروں کے سربراہوں سے روابط کرنے کے لئے طریقہ کار واضح کریں کیونکہ یہ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔تحصیل کونسلرحاجی نواب نے مال مویشی کے لئے بدھ کا دن مقرر کیا جائے ۔تحصیل کونسلر فضل اکبر خان نے واپڈا کی ناقص کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ محلہ ملاخیل میں بجلی کے پولز انتہائی ٹیڑھے ہیں جو کہ کسی بھی وقت حادثے رونما ہوسکتاہے اور اگر کوئی حادثہ ان بجلی پولز سے ہوا تو ایف آئی آر محکمہ واپڈا کے خلاف کی جائے گی ۔انہوں نے کہاکہ تحصیل کونسل بریکوٹ کے ترقیاتی منصوبے ملاکنڈ ڈویژن میں سب سے پہلے منظورہوئے ہیں جو کہ ٹی ایم اے بریکوٹ کی بہترین کارکردگی کا عملی ثبوت ہے ۔
556 total views, no views today


