بریکوٹ، علاقہ ناگوہا میں 18سالہ نوجوان گھر کی چھت پر چونا کرتے ہوئے گیارہ ہزار بجلی تاروں سے ہاتھ لگ کر جاں بحق ،نوجوان کو فوری طورپر طبی امداد دینے کے لئے بریکوٹ ہسپتال لے جایا گیا مگر جانبر نہ ہوسکا۔قبل ازیں اسی گھر کے ایک اور بچہ بھی اس مین لائن کا شکار ہوا تھا مگر وہ خوش قسمتی سے بچ گیا تھا جبکہ اس بار بدقسمت 18سالہ نوجوان مصطفی ولد عقیل خان اسی گیارہ ہزار لائن کا شکار ہوکر موت میں آغوش میں چلا گیا۔
اندانی ذرائع کے مطابق محکمہ واپڈا کو بار بار اس لائن کی تبدیلی کے لئے کئی درخواستیں دے چکے ہیں مگر واپڈا نے اس پر کوئی عملی اقدام اٹھانہ کر آج یہ حادثہ رونما ہوگیا ۔
413 total views, no views today
Comments


