بحرین، خادم حرمین شریفین کا امدادی ادارہ برائے پاکستان کی جانب سے وادی سوات کے مختلف علاقوں میں قدرتی آفات سے متاثرہ خاندانوں کی بحالی کیلئے 70گھروں کی تعمیر پرکام کو مزید تیز کردیا تاکہ متاثرین کو بروقت رہنے کیلئے چھت مہیا کی جاسکے اس منصوبے کے تحت وادی کالام میں 37 بحرین میں 24 جبکہ مدین میں 9 گھروں کی تعمیر جاری ہے جوکہ جلد ہی تکمیل کے بعد متاثرین کے حوالے کردیے جائیں گئے تاکہ وہ ان گھروں میں اپنی زندگی معمول کے مطابق بسر کرسکیں،
پاکستان میں جاری تمام ریلیف اور تعمیر نو کے منصوبوں کو محمد بن نایف بن عبدالعزیز آل سعود جو کہ ولی عہدو نا ئب صدر برائے سعو دی کابینہ وسعودی وزیر داخلہ ومنتظم اعلی خادم حرمین شریفین کا امدادی ادارہ برائے پاکستان کے زیرسرپرستی سرانجام دئیے جا رہے ہیں۔ جوکہ سعودی عوام کا پاکستان کے سا تھ عقیدت اور محبت کی شاندار مثال ہے۔
305 total views, no views today


