سوات: بونیر کے علاقے پیر بابا بازار میں فائرنگ کے نتیجے میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے معاون خصوصی سردار سورن سنگھ ہلاک ہوگئے۔
ضلع بونیر کے علاقے پیر بابا بازار میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے وزیراعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی سردار سورن سنگھ پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
سردار سورن سنگھ تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی تھے اور وزیر اعلی خیبر پختون خوا کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور تھے۔ پولیس کے مطابق سورن سنگھ کو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے گھر سے نکلتے ہوئے نشانہ بنایا جب کہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب ترجمان خیبرپختونخواحکومت مشتاق غنی نےسورن سنگھ کےجاں بحق ہونےکی تصدیق کردی ہے۔
325 total views, no views today


