سوات، پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن مینگورہ بنچ کے انتخابات مکمل ، افتخار احمد ایڈوکیٹ صدر جبکہ عبدالحق ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری منتخب ، تفصیلات کے مطابق پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ کے سالانہ انتخابات دارالقضاء سوات میں منعقد ہوئے ، جس میں اسلامک لائیرز مومنٹ ، پیپلز لائیر فورم ، ملگری وکیلان اور مسلم لائیر فورم کے مشترکہ امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوئے جس میں افتخار احمد ایڈوکیٹ صدر ، عبدالحق ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری ، مسعود الرحمن ایڈوکیٹ ڈپٹی جنرل سیکرٹری ، حبیب اللہ ایڈوکیٹ جائنٹ سیکرٹری اور مراد خان ایڈوکیٹ فنانس سیکرٹری منتخب ہوگئے ۔
696 total views, no views today
Comments


