سوات، اجمل خان اور زاہدخان کے درمیان راضی نامہ ہو گیا علاقہ کے معززین اور علماء کرام کے کوششوں پر راضی نامہ ہو گیا تفصیلات کے مطابق اجمل خان ولد مظفر الملک کاکی خان سابق ممبر قومی اسمبلی اورتحصیل کونسلر گلکدہ زاہد خان عرف باز خان کے مابین تقریباً ڈھائی ماہ قبل تنازعہ ہواتھا جسمیں علاقے کے معززین اورعلماء کے کوششوں سے گزشتہ روز پٹھانے میں مظفر الملک کاکی خان کی رہائش گاہ پر ایک جرگہ منعقد ہوا جسمیں ڈیڈک چیئرمین فضل حکیم خان، ضلع نائب ناظم عبدالجبار خان ،ملک بیرم خان ،عبدالقہار خان ،شیرشاہ خان ،اخترعلی، سابق ناظم ریاض خان کے علاوہ دونوں فریقین نے شرکت کی جرگہ سے ضلع نائب عبدالجبار خان ،واجد علی خان اور مولانا صدیق احمد نے خطاب کیااس موقع پر دونوں فریقین نے رنجش ختم کرنے کا اعلان کیااور آپس میں بغل گیر ہوئے ۔
706 total views, no views today


