سوات، تحصیل کبل کے مختلف علاقوں اور کانجوں تھانہ کے حدود میں منشیات فروشی کا کاروبار عروج پر،نوجوان نسل کا مستقبل تباہی کے طرف گامزن،پولیس نے چپ کا روزہ رکھا ہوا ہے۔عوام کااعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ کبل کے مختلف علاقوں اور خاص کر کانجو تھانہ کے حدود میں منشیات فروشی کا دھندہ عروج پر ہے۔جبکہ پولیس نے چپ کا روزہ رکھ کر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔نشے کے اس لعنت میں نوجوان نسل مسلسل مبتلا ہورہے ہیں،اہلیان علاقہ نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائیں،اور منشیات کے اس ناسور سے علاقہ پاک کیا جائیں۔
690 total views, no views today
Comments


