مینگورہ، سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن میں کسٹم ایکٹ کے بارے میں وزارت قانون اور ایف بی آر کے تحفظات پر کوئی سمجھوتہ قابل قبول نہیں ، ملاکنڈ ڈویژن کے عوام اور تاجران لفظوں کے ہیر پھیر سے بخوبی واقف ہے کسٹم ایکٹ کے حوالے سے کسی بھی ادارے کے تحفظات کو ہم مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں ، ہمیں کوئی پیشگی شرط قابل قبول نہیں ہوگا ، انہوں نے کہا کہ جس طرح ملاکنڈ ڈویژن پہلے سے مکمل طور پر کسٹم فری زون تھا اس طرح غیر مشروط کسٹم فری علاقہ رہیگا ، باتوں کو گما پھیرا کے مالاکنڈ ڈویژن کے عوام کو دھوکے میں نہ رکھا جائے ، جلد از جلد ملاکنڈ ڈویژن کے کمشنر کو ہدایت جاری کریں ، انہوں نے کہا کہ بار بار ہم نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ ٹال مٹول اور ٹرخاؤ پالیسی سے ملاکنڈ ڈویژن اور کوہستان کے عوام میں سخت بے چینی پھیلی ہوئی ہے اور عوام تاجران سخت الجھن میں مبتلا ہو چکے ہیں ، جس سے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ہیں کیونکہ جس دردناک اور افسوس ناک صورتحال سے ملاکنڈ ڈویژن کے عوام گزرے ہیں کیا حکمرانوں کو ہم پر ترس بھی نہیں آتا ؟۔
690 total views, no views today


